ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومت کا کشمیر ایشو پرعالمی سفارتی کانفرنس بلانے کا فیصلہ

اسلام آباد: مسئلہ کشمیر اور بھارتی مظالم کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے حکومت نے انٹرنیشنل ڈپلومیٹک کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کشمیریوں پر بھارتی ظلم و جبر پر عالمی طاقتوں کا ضمیر جھنجھوڑنے کے لیے حکومت جہاں اقوام عالم سے رابطہ کر رہی ہے وہیں سفارتی ایوانوں میں کشمیر کاز پر آواز اٹھانے کے لیے انٹرنیشنل ڈپلومیٹک کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کانفرنس کا انعقاد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس سے قبل ہو گا جس کے اختتامی سیشن سے وزیر اعظم عمران خان خطاب کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کانفرنس میں برطانوی اور یورپی پارلیمنٹ کے کشمیر کاز پر متحرک اراکین کو بھی مدعو کیا جائے گاجب کہ کانفرنس میں پاکستان کے اندر موجود سفارتکاروں کو بھی بلایا جائے گا۔

ڈپلومیٹک کانفرنس کا انعقاد کا اہتمام وزارت قانون کرے گی اور اس سلسلے میں سیکرٹری قانون کو وزیر قانون نے کانفرنس کے انتظامات کی ہدایت کردی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں