ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم نے6 ستمبر کو کشمیر ڈیفنس ڈے کے طور پر منانے کا فیصلہ کر لیا

ہم یوم دفاع کشمیر کے شہیدوں کے نام کرتے ہیں، دنیا مقبوضہ کشمیر پر خاموش ہے
کشمیریوں کیلئے ہر سطح پر آوازبلند کرتے رہیں گے‘مشیر اطلاعات فردوس عاشق
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان نے 6 ستمبر کو کشمیر ڈیفنس ڈے کے طور پر منانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ چھ ستمبر یوم دفاع اور شہیدوں کا دن ہے۔ ہم یوم دفاع کشمیر کے شہیدوں کے نام کرتے ہیں۔ دنیا مقبوضہ کشمیر پر خاموش ہے۔ وزیراعظم عمران خان جرأت اوربہادری سے کشمیریوں کے وکیل بن کرسامنے آئے۔ان کا کہنا تھاکہ کشمیر میں خواتین کی حرمت کو پامال کیا جا رہا ہے۔ پاکستان کی بیٹیاں بھی کشمیری بیٹیوں کے دکھ کو محسوس کرتی ہے۔ کشمیریوں کوان کے گھروں میں قید رکھا جا رہا ہے اور ان پر زمین تنگ کردی گئی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ جمہوریت کا دعویدار اپنے ہی آئین کی خلاف ورزی کررہا ہے۔ کشمیری عوام ایک ماہ سیزائد عرصیسے کرفیومیں محصورہیں۔ اس وقت مواصلاتی نظام سے کٹے ہوئے ہیں۔ مقبوضہ وادی دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل ہوگئی ہے۔جہاں ادویات اورخوارک نہیں، بچے بلک رہے ہیں۔ اسلامک یونیورسٹی میں مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورت حال سے متعلق سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بھارتی حکومت کشمیر میں انسانیت کی تذلیل کررہی ہے، پاکستانی عوام کشمیری کی درد کو اپنا دکھ سمجھتے ہیں۔کشمیری بین الاقوامی تنظیموں کو حسرت سے دیکھ رہے ہیں، پاکستان نے بھارت کا فاشسٹ چہرہ دنیا کودکھایا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں