Home / اہم ترین / کنٹرول لائن کی طرف مارچ کرنے والے کشمیریوں پر بھارتی فائرنگ، 4 نوجوان زخمی

کنٹرول لائن کی طرف مارچ کرنے والے کشمیریوں پر بھارتی فائرنگ، 4 نوجوان زخمی

کوٹلی( مانیٹرنگ ڈیسک) کھوئی رٹہ سے سیز فائر لائن کی طرف مارچ کرنے والے عوامی قافلہ پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے چار نوجوان گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوئے ،تشویشناک صورتحال کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر ، ایس پی کوٹلی،اے ایس پی ہمراہ نفری موقع پر پہنچ گئے۔اطلاعات کے مطابق بھارتی حکومت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت میں تبدیلی اور کشمیر پر انسانیت سوز مظالم کے خلاف کھوئی رٹہ کے عوام نے سیز فائر لائن توڑنے کے لیے مارچ شروع کیا۔عوام کا قافلہ جونہی بروٹ گالہ پہنچا تو بھارتی فوج نے اندھا دھند فائرنگ شرع کر دی جس کے نتیجے میں مدثر بٹ،افتخار بٹ ،انیس اور شہباز گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گئے۔سیز فائر لائن کی تشو یشنا ک صورتحال کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمر اعظم نے ایس پی کوٹلی راجہ اکمل ،اے ایس پی خرم اقبال نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔بتایا جا رہا ہے کہ بھارت کی طرف سے نہتے عوام پر بلااشتعال فائرنگ سے جانی نقصانات کا خدشہ ہے،آخری اطلاعات تک بھارتی فوج کی طرف سے فائرنگ جاری ہے۔

About یُسری شکیل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے