Home / شوبز / عابد علی کے انتقال کے بعد ان کے گھریلوجھگڑے منظرعام پرآگئے

عابد علی کے انتقال کے بعد ان کے گھریلوجھگڑے منظرعام پرآگئے

کراچی: پاکستان کے لیجنڈ اداکارعابد علی گزشتہ روز اپنے تمام چاہنے والوں کو سوگوار چھوڑ کراس دنیا سے کوچ کرگئے تاہم ان کی بیٹی راحمہ علی نے اپنی سوتیلی والدہ پر الزام لگایا ہے کہ وہ ان کے والد کی میت بغیر کسی کو بتائے اپنے ساتھ لے گئیں۔

پاکستان ڈراما انڈسٹری کے لیجنڈ اداکارعابد علی گزشتہ روز طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے تاہم جہاں عابد علی کی موت کی خبرسامنے آئی وہیں ان کے اہلخانہ کے درمیان گھریلو ناچاقیاں بھی منظرعام پر آنا شروع ہوگئیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: معروف اداکار عابد علی انتقال کرگئے

عابد علی کی چھوٹی بیٹی راحمہ علی نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں وہ روتے ہوئے بتارہی ہیں کہ وہ ان کی والدہ، ان کی بہنیں اور ان کے دیگر رشتے دار اسپتال میں موجود ہیں لیکن انہیں یہاں آکر پتہ چلا کہ ان کے والد کی دوسری بیوی اوران کی سوتیلی والدہ رابعہ نورین ان کے والد کی میت بغیر کسی کو بتائے لے گئیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: عابدعلی کی اہلیہ رابعہ نورین کا ویڈیو پیغام

راحمہ نے کہا کہ ہم سب یہاں پریشانی میں بیٹھے ہوئے ہیں کیونکہ ہمیں نہیں معلوم کہ ہم کہاں جائیں، ہمیں یہ بھی نہیں پتہ کہ رابعہ نورین والد کی میت کہاں لے کرگئی ہیں۔ رابعہ نورین نے ہماری پھپھوکوکہا ہے کہ ہم ان کے گھر نہیں جا سکتے۔ یہاں تک کہ انہوں نے ہمیں جنازے کے بارے میں بھی اطلاع  نہیں دی کہ جنازہ  کب ہوگا اورکہاں ہوگا، ہمیں نہیں معلوم اس صورتحال میں ہم کیا کریں۔

بعد ازاں راحمہ نے یہ ویڈیو ڈیلیٹ کرتے ہوئے وجہ بتائی کہ کچھ لوگ اس پوسٹ پر نازیبا تبصرے کررہے تھے جس کی وجہ سے ہم نے عارضی طور پر یہ پوسٹ ہٹادی ہے۔

واضح رہے کہ عابد علی نے دو شادیاں کی تھیں۔ ان کی پہلی بیوی کا نام حمیرا علی ہے جس سے ان کی تین بیٹیاں ایمان، راحمہ اورمریم علی ہیں۔ جب کہ عابد علی نے اداکارہ رابعہ نورین سے 2006 میں دوسری شادی کی تھی۔

About شازیہ عندلیب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے