Home / کھیل / کراچی : آج سے ڈبل سواری پر 3 روز کیلئے پابندی

کراچی : آج سے ڈبل سواری پر 3 روز کیلئے پابندی

کراچی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر تین روز کے لیے پابندی عائد کر دی گئی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے محرم الحرام کے جلوس میں دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظر کراچی میں تین روز کے لیے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محرم الحرام کے جلوس کے باعث ایم اے جناح روڈ کو سی بریز پلازہ سے ٹاور تک کنٹینر رکھ کر ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے جب کہ ایم اے جناح روڈ سے ملنے والی سڑکیں بھی کنٹینر لگا کر بند کر دی گئی ہیں۔ کوریڈور تھری کو ریگل چوک سے صدر دواخانہ تک سیل کر دیا گیا ہے اور مرکزی جلوس کے راستوں میں آنے والی دکانیں بھی سیل کر دی گئی ہیں۔

About عدیل رحمان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے