Home / عالمی حالات / چین میں 5.4 شدت کے زلزلے سے درجنوں افراد زخمی و ہلاک

چین میں 5.4 شدت کے زلزلے سے درجنوں افراد زخمی و ہلاک

بیجنگ: چین میں 5.4 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس میں ایک شہری ہلاک اور 29 زخمی ہوگئے ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے صوبے سچیان کے شہر نیجیانگ میں 5.4 کی شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کے نتیجے میں ایک شہری ہلاک اور 29 زخمی ہوگئے جن میں سے 4 کی حالت نازک بتائی جارہی ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے زلزلے کی وجہ سے مسمار ہونے والے 17 گھروں کے ملبے تلے دبے درجنوں افراد کو نکالا ہے جن میں ایک شخص نے اسپتال میں دوران علاج دم توڑ دیا۔ زلزلے سے 215 گھروں کو معمولی نقصان پہنچا ہے جب کہ متاثرہ علاقوں میں بجلی کی ترسیل بھی منقطع ہوگئی ہے۔

چین کے زلزلہ سینٹر سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کے جنوبی صوبے سچیان کے شہر نیجیانگ میں 5.4 کی شدت سے آنے والے زلزلے کی زیر زمین گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے، زلزلے کا مرکز نیجیانگ سے منسلک تحصیل ویوین تھی۔ زلزلے کے فوری بعد 4 کی شدت سے ضمنی جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ چین کے جنوبی صوبے میں گزشتہ 4 روز سے کم شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جارہے تھے جس کے باعث ان علاقوں میں الرٹ جاری کردیا گیا تھا اور شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

About ناصر عباس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے