Home / کھیل / کراچی :ڈبل سواری پر پابندی عائد

کراچی :ڈبل سواری پر پابندی عائد

کراچی: شہر قائد میں دو روز کے لیے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے 9 اور 10 محرم الحرام کے موقع پر موٹر سائیکل پر ڈبل سواری کی پابندی کا اطلاق گزشتہ شب بارہ بجے سے نافذ العمل ہوگیا جو 10 محرم الحرام کی رات بارہ بجے تک برقرار رہے گا۔

محکمہ داخلہ کے مطابق ڈبل سواری کی پابندی سے خواتین ، 12 سال سے کم عمر بچے ، بزرگ شہری ، صحافی اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کے افسران و اہلکار مستثنیٰ ہوں گے۔ محکمہ داخلہ سندھ نے پولیس کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ اس پابندی پر عمل درآمد کو یقینی بنائے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

About عدیل رحمان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے