ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بلدیو کمار نے بھارت میں سیاسی پناہ کی درخواست کیوں دی؟ اب پی ٹی آئی کا مؤقف آگیا سامنے

خیبرپختونخوا اسمبلی کے سابق اقلیتی رکن بلدیو کمار نے بھارت میں سیاسی پناہ کی درخواست دی ہے، ان کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے رہا ہے۔

اس معاملے پر اب وزیراطلاعات خیبرپخوتنخوا شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ بلدیو کمار کی تحریک انصاف کی رکنیت ختم کردی تھی، وہ جہاں رہنا چاہتے ہیں رہیں، ہمارا ان کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے، تحریک انصاف میں جرائم پیشہ لوگوں کیلئے کوئی جگہ نہیں۔

مزید جانیے: پی ٹی آئی کے سابق رکن اسمبلی نے بھارت میں سیاسی پناہ کیوں مانگ لی؟ اندر کی کہانی سامنے آ گئی

انہوں نے کہا کہ بلدیو کمار پر اقلیتی ایم پی اے سورن سنگھ کے قتل کا مقدمہ چلا، عدالت نے بلدیو کمار کو بری کیا ہے لیکن سورن سنگھ کے خاندان کا الزام اپنی جگہ موجود ہے۔

خیال رہے کہ بلدیو کمار کو 2016 میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر سردار سورن سنگھ کے قتل کے مقدمے میں نامزد کیا گیا تھا اور انہیں گرفتار کرکے مقدمہ چلایا گیا تاہم گزشتہ سال عدالت نے انہیں عدم ثبوت کی بناء پر بری کردیا تھا۔

install suchtv android app on google app store

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں