نیب حکام نے مریم نواز کو اہم سہولت سے محروم رکھا، پولیٹکل سیکٹری نے الزام عائد کر دیا ایسی کیابات تھی جانیے اس خبرمیں

مریم نواز کے پولیٹیکل سیکرٹری ذیشان ملک نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بتایا کہ نیب حکام نے مریم نواز کیلئے گھر سے لایا گیا کھانا لینے سے انکار کردیا ۔ نیب حکام کا کہنا ہے کہ نئے حکمنامے کے مطابق گھر کا کھانا بند کیا گیا ہے۔ ذیشان ملک نے کہا کہ مریم نواز کے چچا زاد یوسف عباس شریف جن کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے ان کیلئے بھی گھر کا کھانا بند کردیا گیا ہے۔

مریم نواز کے پولیٹیکل سیکرٹری نے کہا کہ عمران نیازی بہت ہی چھوٹا اور کم ظرف انسان ہے، اگر عمران نیازی کو لگتا ہے کہ ان حرکتوں سے ہمارے حوصلے پست ہوجائیں گے تو اس کی غلط فہمی ہے۔

install suchtv android app on google app store

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں