Home / کھیل / وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا صوبائی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا صوبائی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ

لاہور: وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد پنجاب کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس حوالے سے ملک اسد کھوکھر کا نام زیر غور ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پنجاب کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے اور وزیراعظم عمران خان سے منظوری حاصل کرلی ہے۔ صوبائی حکومت نے تحریک انصاف کے ایم پی اے ملک اسد کھوکھر کو کابینہ میں شامل کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابقملک اسد کھوکھر آج گورنر ہاؤس لاہور میں وزارت کا حلف اٹھائیں گے۔ قائم مقام گورنر پنجاب چوہدری پرویز الٰہی ان سے حلف لیں گے۔ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سمیت صوبائی وزراء اور اراکین اسمبلی بھی تقریب میں شریک ہوں گے۔

About عدیل رحمان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے