ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مسئلہ کشمیر علاقائی امن کیلئے خطرہ بن سکتا ہے‘ صدر علوی

کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں ہے‘بھارت پاکستان میں ہمیشہ تخریبی کارروائیوں میں ملوث رہا ہے
دوست ممالک کا کشمیر کے مسئلے پر ساتھ دینے پر شکریہ ادا کرتے ہیں‘پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) صدر ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں ہے۔ دوست ممالک کا کشمیر کے مسئلے پر ساتھ دینے پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔ کشمیریوں کی نسل کشی برداشت نہیں کی جائے گی۔ بھارت پاکستان میں ہمیشہ تخریبی کارروائیوں میں ملوث رہا ہے۔ مسئلہ کشمیر علاقائی امن کیلئے خطرہ بن سکتا ہے۔پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت کا پارلیمانی سال مکمل ہونے پر ایوان کو مبارکباد دیتا ہوں۔ آج پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو ایک سال ہو گیا ہے ، میرا فرض ہے کہ میں حکومت کی کارکردگی پر نظر رکھوں۔ اللہ تعالیٰ ہمیں عوام کی خدمت کرنے کی توفیق دے۔صدر کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر پر بھارتی سرکار نے اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی خلاف ورزی کی ہے، بھارتی اقدام کے اقدام کی وجہ سے ہر طرف سے مذمت کی گئی۔ حکومت نے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی اداروں میں بھرپور اٹھایا ہے۔ ہم سب عوام کو جوابدہ ہیں۔عارف علوی کا کہنا ہے کہ یہ ہماری بہت بڑی کامیابی ہے کہ اقوام متحدہ کے 50 سال بعد مسئلہ کشمیر کو زیر بحث لایا گیا، خصوصاً بھارت ایڑی چوٹی کا زور لگا رہا تھا۔ عالمی برادری اور اقوام متحدہ کو کشمیر پر اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ اسلامی تعاون تنظیم سمیت دیگر عالمی اداروں نے بھی بھارتی اقدام کی شدید مخالفت کی۔ان کا کہنا تھا کہ اداروں نے مطالبہ کیا کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت بحال اور کرفیو ختم کیا جائے، اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل نے بھی مشترکہ بیان جاری کیا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ بھارتی فوج مقبوضہ وادی میں کرفیو ختم کیا جائے اور خصوصی حیثیت بحال کی جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں