ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھ کونقصان پہنچا تو وفاق بھی نہیں بچے گا، مراد علی شاہ

جب تک وفاقی وزیر قانون اپنے بیان پر معافی نہیں مانگتے میں ان سے ملاقات نہیں کروں گا ٗ سندھ کو کبھی تقسیم نہیں ہونے دینگے
وزیراعظم مسلسل آئین کی پامالی کررہے ہیں، 10 ماہ سے قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس نہیں ہوا ٗ سندھ اسمبلی میں دھواں دھار خطاب
کراچی(اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ کو نقصان پہنچانا وفاق کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے اگر سندھ کو نقصان ہوا تو وفاق بھی نہیں بچے گا۔سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان مسلسل آئین کی پامالی کررہے ہیں، دس ماہ سے قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس نہیں ہوا، جی ڈی پی گروتھ تین فیصد سے بھی کم ہوگئی ہے، 30 ٹریلین روپے کا قرض 40 ٹریلین روپیہوگیا، اس ملک کے عوام آپ کوآپ کی مرضی نہیں چلانے دیں گے۔مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ اسمبلی نے قرار داد پاکستان منظور کی تھی، سندھ کو نقصان پہنچے گا تو وفاق بھی نہیں بچے گا، اس صوبے کو نقصان پہنچانا وفاق کو نقصان پہنچانے کے برابر ہے، ہم تو سندھو دیش والوں سے لڑتے رہے، وفاقی وزیر قانون نے جو بیان دیا اس پر پورا سندھ سراپا احتجاج ہے، اب بتایا گیا ہے کہ وفاقی وزیر قانون مجھ سے ملنا چاہتے ہیں، جب تک وہ اپنے بیان پر معافی نہیں مانگتے میں ان سے ملاقات نہیں کروں گا۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سب کو معلوم ہے کہ کراچی کو گزشتہ 3 ماہ کس طرح گندا کیا گیا، کچرے کے معاملے پر تین ماہ سیاست کی گئی، شہر کو صاف کرنے کی ذمہ داری ڈی ایم سیز کی تھی، بتائیں گے کہ اصل معاملہ کب اور کس نے شروع کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں