ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مجھے نہیں لگتا کہ سوشل میڈیا زندگی کیلئے ضروری ہے، فواد خان

کراچی: پاکستانی سپر اسٹار فواد خان نے سوشل میڈیا استعمال نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں نہیں لگتا سوشل میڈیا ضروری ہے۔

موجوہ دور ڈیجیٹل اورسوشل میڈیا کا دور ہےجہاں عام انسان سے لے کر مشہور شخصیات بھی سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز کو استعمال کرکے لوگوں کے ساتھ رابطے میں رہتی ہیں۔ چاہے کسی فلم کی پرموشن ہو ، نئے پراجیکٹ کے متعلق لوگوں کو آگاہ کرنا ہو، اپنی روز مرہ کی زندگی کے بارے میں مداحوں کو باخبر رکھنا ہو یا ملک میں چل رہے مختلف موضوعات پر اپنی آواز اٹھانی ہو فنکار ان تمام کاموں کے لیے سوشل میڈیا ہی استعمال کرتے ہیں۔

پاکستان میں اب بھی ایسے سپر اسٹار ہیں جو سوشل میڈیا کو بہت کم استعمال کرتے ہیں اور وہ نامور پاکستانی اداکار فواد خان ہیں۔ اکثر جن موضوعات پر دیگر پاکستانی فنکار اپنی رائے دے رہے ہوتے ہیں وہیں فواد خان کی جانب سے مکمل خاموشی ہوتی ہے۔

ایک مقامی ویب سائٹ کے مطابق فواد خان نے سوشل میڈیا استعمال نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے نہیں لگتا سوشل میڈیا زندگی کے لیے ضروری ہے۔ خوش قسمتی سے یا بدقسمتی سےمیں انٹرنیٹ استعمال کرنے کا زیادہ شوقین نہیں ہوں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں