ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملک میں مہنگائی توقع سے زیادہ بڑھنے کا خدشہ

بڑی صنعتی پیداوار میں بھی کمی کا سامنا ہے، بیرونی خسارے میں نمایاں کمی آئی، روپیہ تھوڑا مضبوط ہوا ہے، اسٹیٹ بینک
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) اسٹیٹ بینک نے ملک میں مہنگائی کا توقع سے زیادہ بڑھنے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔ مہنگائی کی صورتحال جوں کی توں رہنے پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پالیسی ریٹ 13.25 فیصد کی موجودہ سطح پر برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر کی زیر صدارت کراچی میں ہوا، جس میں ملکی معیشت، افراط زر، بیرونی اور مالیاتی شعبے کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے بعد مانیٹری پالیسی بیان جاری کرتے ہوئے اسٹیٹ بینک نے پالیسی ریٹ برقرار رکھنے کا اعلان کیا۔ رپورٹ کے مطابق ملک میں بڑی صنعتی پیداوار میں کمی کا سامنا ہے تاہم بیرونی خسارے میں نمایاں کمی ہوئی ہے جبکہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ بھی تھوڑا مضبوط ہوا ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق معاشی استحکام میں بہتری کے لیے مالیاتی دور اندیشی اور پروگرام کے اہداف کی تکمیل لازمی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں