ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھ اسمبلی‘اپوزیشن لیڈر کو بولنے نہ دینے پر ہنگامہ‘ ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ ڈالیں

بدترین ہنگامہ آرائی ، شورشرابے اور ہلڑ بازی کے باعث ایوان کی کارروائی جاری نہ رہ سکی
اس روئیے کیخلاف انٹرنیشنل پارلیمنٹری یونین میں جاؤں گا، قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ اسمبلی کے اجلاس میں بدترین ہنگامہ آرائی ، شورشرابے اور ہلڑ بازی کے باعث ایوان کی کارروائی جاری نہ رہ سکی، اپوزیشن نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ ڈالیں،فریقین نے ایک دوسرے پر سنگین الزامات لگائے اور غیر پارلیمانی الفاظ استعمال کیے ، قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی نے خبردار کیا کہ اس روئیے کے خلاف انٹرنیشنل پارلیمنٹری یونین میں جائیں گے ، صوبائی وزیرپارلیمانی امور مکیش کمارچاؤلہ نے کہا کہ ہمیں دھمکیاں نہ دیں جہاں جاناہے چلے جائیں، اجلاس کی کارروائی صرف وقفۂ سوال تک ہی رہ سکی۔ سندھ اسمبلی کا اجلاس پونے دو گھنٹے کی تاخیر سے ڈپٹی اسپیکر ریحانہ لغاری کی صدارت میں شروع ہوا۔ منگل کو سندھ اسمبلی میں پرائیویٹ ممبر ڈے تھا اور کارروائی کے آغاز ہی میں حکومت واپوزیشن ارکان کے درمیان نوک جھونک اور جملے بازی کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی کوئی بات کرنا چاہتے تھے ، جب انہیں موقع نہیں دیا گیاتو اپوزیشن ارکان نے احتجاج کرتے ہوئے ہنگامہ شروع کر دیا۔ ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ وقفۂ سوال کے بعد موقع دیا جائے گا۔ ایک موقع پر قائد حزب اختلاف نے خبردار کیا کہ اس رویے کے خلاف میں انٹرنیشنل پارلیمنٹری یونین میں جاؤں گا، جس پر وزیر پارلیمانی امور مکیش کمارچاؤلہ نے کہا کہ ہمیں دھمکیاں نہ دیں جہاں جاناہے چلے جائیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں