ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مریم نوازمسلم لیگ ن کی نائب صدربرقرار

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی پارٹی عہدے کیخلاف درخواست مسترد کردی
پارٹی صدر موجود نہیں ہو گا تو مریم نواز اختیارات استعمال نہیں کر سکیں گی‘الیکشن کمیشن
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کیخلاف درخواست مسترد کرتے ہوئے فیصلہ دیا کہ مریم نواز مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر رہیں گی۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان ںے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی بطورپارٹی نائب صدر کی اہلیت سے متعلق فیصلہ سنادیا۔الیکشن کمیشن نے فیصلے میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی مریم نوازکے پارٹی عہدے کیخلاف درخواست مسترد کردی اور کہا مریم نوازمسلم لیگ ن کی نائب صدربرقراررہیں گی لیکن پارٹی صدر موجود نہیں ہو گا تو مریم نواز اختیارات استعمال نہیں کر سکیں گی۔گذشتہ روز چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 3رکنی کمیشن نے سماعت کی تھی اور فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔دوران سماعت وکیل ملیکہ بخاری نے عدالت کوبتایا کہ الیکشن ایکٹ کے سیکشن 203 کو آئین کے آرٹیکل 62, 63 کے ساتھ پڑھا جائے تو مریم نواز پارٹی عہدے کے لئے نا اہل ہیں۔مسلم لیگ ن کے وکیل جہانگیر جدون نیدلائل دیتے ہوئے کہا تھا کہ درخواست گزار مریم نواز کی تقرری سے متاثرہ فریق نہیں ہے، مسلم لیگ ن کے الیکشن چیلنج ہونے پر سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا کہ درخواست گزار متاثرہ فریق نہیں ہے۔چیف الیکشن کمشنر کاکہناتھا کہ اس کیس میں پارٹی الیکشن چیلنج ہوا تھا، یہاں بات ایک شخصیت کے تقرر کی ہو رہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں