ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

متحدہ اپوزیشن کا پارلیمنٹ کے باہر احتجاج

اسلام آباد: متحدہ اپوزیشن کی جانب سے رہنماؤں کی گرفتاری اور ان کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کئے جانے کے خلاف پارلیمنٹ کے باہر احتجاج کیا جارہا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق متحدہ اپوزیشن نے گرفتار کئے گئے رہنماؤں کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے کے خلاف پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے باہر احتجاج شروع کردیا ہے، اس حوالے سے احتجاجی کیمپ بھی لگایا گیا ہے، کیمپ میں مسلم لیگ (ن) کے رانا تنویر، خواجہ آصف، ایاز صادق،مریم اورنگزیب اور مرتضیٰ جاوید عباسی جب کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے نوید قمر اورشازیہ مری موجود ہیں۔

تفصیلات کے مطابق احتجاجی کیمپ میں نواز شریف کی تصویر کے ساتھ قیدی برائے سیاسی تاوان اور بے گناہ سیاسی قیدیوں کو رہا کرو کے بینر آویزاں ہے۔ احتجاجی کیمپ میں مسلم لیگ (ن) کے ترانے لگانے پر پیپلزپارٹی کی جانب سے اعتراض کیا گیا۔ شازیہ مری نے کہا کہ پارٹی ترانے نہیں لگنے چاہئیں، قومی نغمہ لگائیں، شازیہ مری نے پیپلز پارٹی کے ترانے بھی دے دیے۔

اس موقع پر ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کے سیاسی انتقام اور آمرانہ سوچ کے خلاف آج احتجاج ہوگا، آئینی آزادی سلب کرنے کے حکومتی فسطائی اقدامات کی مذمت کی جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں