دوسرا ٹی 20 سری لنکا نے پاکستانی ٹیم کو شکست دے دی

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 182 رنز بنائے تھے
پاکستانی ٹیم کی اننگز کا آغاز مایوس کن رہا، پوری ٹیم 147 رنز پر ڈھیر ہوگئی، مہم ٹیم کو 2-0 کی برتری حاصل
لاہور (اسپورٹس ڈیسک) سری لنکا نے پاکستان کے خلاف دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ جیت کر تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی۔ سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے جس کے جواب میں قومی ٹیم 147 پر ڈھیر ہوگئی۔ سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے۔ مہمان ٹیم کی جانب سے بھانوکا راجا پاکسا نے 77 اور شیہان جے سوریا نے 34 رنز بنائے، پاکستان کی جانب سے عماد وسیم، شاداب خان اور وہاب ریاض نے ایک ایک وکٹ حاصل کی جبکہ سری لنکا کے تین کھلاڑی رن آئوٹ ہوئے۔ محمد عامر اور محمد حسنین مہنگے ترین بولر ثابت ہوئے جنہوں نے 4 اوورز میں بالترتیب 40 اور 39 رنز دیے اور کوئی وکٹ حاصل نہ کرسکے۔ سری لنکا کی جانب سے دیے گئے 183 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی اننگز کا آغاز مایوس کن رہا احمد شہزاد اور عمر اکمل ایک بار پھر اچھی کارکردگی نہ دکھا سکے، احمد شہزاد 13 رنز اور عمر اکمل بغیر کوئی رن بنائے آئوٹ ہوئے۔ 52 کے مجموعی اسکور پرپاکستان کی 5 ویں وکٹ کپتان سرفراز احمد کی گری جو 26 رنز بنا کر بولڈ ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں