جے یوآئی ف اور بی این پی مینگل کے درمیان رابطے بحال

مولانا فضل الرحمن سے بی این پی کے رہنمانواب لشکری رئیسانی کی ملاقات
آزادی مارچ سے متعلق مشاورت، اختر مینگل نے مولانا کوخصوصی پیغام پہنچایا
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جمعیت علمااسلام (ف) اور بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے درمیان رابطے بحال ہوگئے، بی این پی سربراہ اختر مینگل نے مولانا فضل الرحمان کوخصوصی پیغام پہنچا دیا، دونوں جماعتوں میں آزادی مارچ کیلئے بھی تعاون پر بات چیت شروع ہوگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جے یوآئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے بی این پی مینگل کے رہنمانواب لشکری رئیسانی نے ملاقات کی۔جس میں ملک کی سیاسی صورتحال اور آزادی مارچ سے متعلق مشاورت کی گئی۔ ملاقات میں نواب لشکری رئیسانی نے پارٹی سربراہ اخترمینگل کا پیغام بھی مولانا فضل الرحمان کو پہنچایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں