٭کسی غیر مسلم نے پوچھا ٭ عمران بیک وقت تسبیح اور میٹنگ پر کیسے فوکس کر لیتے ہیں؟ ریحام خان

میں نے غیر مسلم کو جواب دیا وہ ذہین ترین شخصیت ہیں‘عمران کی دوسری سابقہ اہلیہ کا ٹوئٹر پیغام
ریحام کے طنزیہ ٹوئٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں ہی تنقید کا نشانہ بنانا شروع کر دیا
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان اس وقت چین کے سرکاری دورے پر موجود ہیں جہاں وہ اہم ملاقاتیں کر رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کے حالیہ دورہ چین کی ایک ویڈیو سامنے آنے پر ان کی دوسری سابقہ اہلیہ ریحام خان نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ مجھ سے ایک غیر مسلم شخص نے دریافت کیا کہ کوئی بیک وقت تسبیح اور اہم ترین میٹنگ پر کس طرح فوکس کر سکتا ہے ؟ میں نے جواب دیا کہ عمران خان ذہین ترین ہیں۔ریحام خان کے اس طنزیہ ٹویٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں ہی تنقید کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔ اور عمران خان کی حمایت کی۔ ٹویٹر صارفین نے کہا کہ جی ہاں! آپ نے بالکل درست کہا ہے کہ عمران خان ذہین ہیں، عمران خان ذہین ہونے کے ساتھ ساتھ خوش شکل اور ہینڈسم بھی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں