ایم کیو ایم کی قیادت نے مجھے سیاسی فوائد کے لیے استعمال کیا، شمائلہ عمران فاروق

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) لندن میں قتل ہونے والے متحدہ قومی موومنٹ کے سابق رہنما عمران فاروق کی بیوہ شمائلہ نے شوہر جیسے انجام کا خطرہ ظاہر کردیا۔ لندن پولیس کو بیان میں کینسر میں مبتلا شمائلہ نے کہاکہ عمران فاروق کے قتل کے بعد ایم کیو ایم کی قیادت نے مجھے سیاسی فوائد کے لیے استعمال کیا اور کبھی سنجیدگی سے مدد نہیں کی، میرا استحصال کیا گیا۔ شوہر کے قتل کے بعد میں نے کبھی خوشی نہیں دیکھی۔ سرکاری بینیفٹ پر گزارا ہے اب ایم کیو ایم سے لاتعلق ہوں۔ شمائلہ کے مطابق ایم کیو ایم قیادت عمران فاروق کی برسی وغیرہ پر مجھے عوام میں یاد کرلیتی ہے۔ قتل کے شبے میں گرفتار محسن علی سید اور کاشف خان کامران کی تصاویر دیکھ کر میں نے ایک کو شناخت کر لیا تھا جو ہمیں گھر کے پاس ملا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں