ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایران میں 40 سال بعد خواتین کو اسٹیڈیم میں جانے کی اجازت

تہران (اے پی پی) ایران نے خواتین کو اسٹیڈیم میں جاکر میچ دیکھنے کی اجازت دے دی۔ ایران میں 40 سال تک اسٹیڈیم میں خواتین کے داخلے پر پابندی عائد تھی، فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے ایران میں خواتین پر اسٹیڈیم میں جاکر میچ دیکھنے پر پابندی سے متعلق ایران سے گزشتہ ماہ درخواست کی کہ خواتین کو پابندیوں کے بغیر اسٹیڈیم میں جاکر میچ دیکھنے کی اجازت دی جائے۔ پابندی ختم ہونے کے بعد خواتین نے 2022ء کے ورلڈ کپ کے سلسلے میں جمعرات کو دارالحکومت تہران کے آزادی اسٹیڈیم میں ایران اور کمبوڈیا کے درمیان ہونے والے کوالیفائر میچ کو دیکھنے کے لیے فوری ٹکٹس خریدے، ٹکٹوں کا پہلا بیج ایک گھنٹے کے اندر فروخت ہوگیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں