ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یہ آزادی نہیں بلکہ مولانا کا ذاتی مفادات مارچ ہے، زرتاج گل

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر مملکت برائے ماحولیات زرتاج گل نے کہا ہے کہ یہ آزادی مارچ نہیں بلکہ مولانا فضل الرحمان کا ذاتی مفادات مارچ ہے، لوگوں نے سب سے زیادہ خود کشیاں ن لیگ کے دور حکومت میں کیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا، مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ سے متعلق گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ پہلی مرتبہ مولانا فضل الرحمان حکومت کا حصہ نہیں ہیں جس کا ان کو شدید غم ہے.پارٹی کے قائد کو ہی اپنے حلقے سے عوام نے مسترد کیا، دراصل یہ آزادی مارچ نہیں بلکہ مولانا فضل الرحمان کا ذاتی مفادات مارچ ہے،2018کیالیکشن میں ان کو ووٹ نہیں ملے تو اس میں ہمارا کیا قصور ہے؟یہ کیا کہ جہاں سے الیکشن جیتے وہاں ٹھیک لیکن جہاں سے شکست ہوئی وہاں دھاندلی ہوئی، مولانافضل الرحمان کے بیٹے کیا دھاندلی کرکے پارلیمنٹ میں آئے؟ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ پانچ سال میں سب سے زیادہ خود کشیاں ن لیگ کے دور حکومت میں کی گئیں اور جنوبی پنجاب میں کوئی ایک منصوبہ بھی نہیں لگایا گیا۔ غریب لوگوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے ن لیگی رہنماؤں کو یہ احساس ہونا چاہئے کہ وہ کیا بات کررہے ہیں؟وزیر مملکت زرتاج گل نے مزید کہا کہ مال روڈ پر نابینا افراد پر ڈنڈے پی ٹی آئی حکومت میں نہیں چلائے گئے اور کسانوں پر تشدد نہیں کیا گیا۔ن لیگ دور میں بہاولپور میں 125بچے ہسپتال میں آکسیجن نہ ملنے کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے گئے، لیہ میں 35افراد زہریلی لسی پینے کی وجہ سے مر ے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں