آج صبح ڈاکوئوں نے KMC کے سابق ڈائریکٹر کا گھر لوٹ لیا

طارق روڈ میں نامعلوم ملزمان حسن امام صدیقی کے گھر سے زیورات، نقدی اور دوسرا سامان لے کر فرار ہوگئے، پولیس پہنچ گئی
سعود آباد کے علاقے ملیر پندرہ میں گاڑی سے بیٹری چرانے والا ملزم پکڑا گیا، خاتون سے پرس چھین لیا گیا
کراچی (کرائم رپورٹر) شہر قائد میں مسلح ڈاکو ایک بار پھر سرگرم، دن دھاڑے لوٹ مار کی وارداتیں عام ہونے لگیں، آج صبح فیروز آباد میں ڈاکو کے ایم سی کے سابق ڈائریکٹر کے گھر کا صفایا کرگئے۔ دوسری جانب سعود آباد میں خاتون سے پرس چھین لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق فیروز آباد کے علاقے طارق روڈ میں مسلح ڈاکوئوں نے گھر میں گھس کر کے ایم سی کے سابق ڈائریکٹر حسن امام صدیقی کے گھر کا صفایا کردیا اور نقدی، طلائی زیورات سمیت دیگر قیمتی اشیا لوٹ کر فرار ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئی، حسن امام صدیقی نے بتایا کہ صبح وہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ گھر سے باہر گئے واپس آئے تو دروازہ ٹوٹا ہوا تھا اور زیورات و نقدی سمیت دوسرا سامان غائب تھا۔ جبکہ سعود آباد کے علاقے ملیر 15اے ایریا محمدی ڈیرہ میں چوروں کی جانب سے گاڑیوں کی بیٹریاں چوری ہونے کی واردات سامنے آنے اور شہریوں کی جانب سے اپنی مدد آپ کے تحت ایک چور کو پکڑ لیا۔ آج صبح موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان راہگیر خاتون سے پرس چھین کر فرار ہو گئے جبکہ شہر میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں حد سے تجاوز کرتے ہوئے دکھائی دے رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں