ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم کا ترک صدر کو ٹیلی فون، دہشتگردی کیخلاف مؤقف کی حمایت

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے ترک صدر رجب طیب اردوان کو ٹیلی فون کرکے دہشت گردی کے خلاف ان کے موقف کی حمایت کی۔وزیراعظم عمران خان نے ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کو ٹیلی فون کیا اور دہشت گردی کے خلاف ان کے موقف کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے باعث70ہزار جانوں کا نقصان برداشت کیا اور 30 لاکھ مہاجرین کا بوجھ دہائیوں تک برداشت کیا لہذا دہشت گردی کے خلاف ترکی کے موقف کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان ترکی کو درپیش چیلنج اور خطرات کو سمجھتا ہے اور ترکی کی مکمل حمایت اور یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور ترکی کی شام کے مسئلے کے حل، خطے میں امن وا ستحکام کی کوششوں کی کامیابی کے لیے دعاگو ہیں جب کہ پاکستانی حکومت اورعوام ترک صدر کے پرجوش استقبال کے منتظر ہیں۔واضح رہے ترک صدر رواں ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے اور 23 اکتوبر کو 2 روزہ دورے پر اسلام آباد آئیں گے اور پاکستان کی اعلی سیاسی وعسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں