رویہ نہ بدلا تو پاکستان کے مزید ٹکڑے ہونگے، بھارتی وزیردفاع کی بڑھک

1947میں آپ نے بھارت کے 2ٹکڑے کیے تھے ہم نے 1971میں آپکے2ٹکڑے کر ڈالے
طلاق اورآرٹیکل 370پر اپوزیشن کو چیلنج کرتا ہوں اگر فیصلہ واپس کرواسکتے ہو تو کرواکر دکھائو‘ نریندر مودی
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے بڑھک مارتے ہوئے کہاہے کہ رویہ نہ بدلہ تو پاکستان کے مزید ٹکڑے ہونگے، 1947میں آپ نے بھارت کے 2ٹکڑے کیے تھے جس کے جواب میں بھارت نے 1971میں آپکے2ٹکڑے کر ڈالے اور اگر صورتحال یہی رہتی ہے تو دنیا کی کئی طاقت ایسی نہیں جو پاکستان کو مزید ٹکڑے ہونے سے بچا سکے، عمران خان دہشت گردی کیخلاف جنگ میں سنجیدہ ہیں تو ہم مدد کیلئے اپنی فوج بھیج دیتے ہیں، رافیل طیاریکی پوجاپر اپوزیشن کی تنقید سے پاکستان کو تقویت ملتی ہے، ادھر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہاکہ جموں و کشمیر اور لداخ ہمارے لیے صرف زمین کا ٹکڑا نہیں، امن آنے میں 4ماہ لگیںگے، طلاق اور آرٹیکل 370پر اپوزیشن کو چیلنج کرتا ہوں اگر فیصلہ واپس کرواسکتے ہو تو کرواکر دکھائو۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں