پاکستان اب سعودی عرب کی ضرورت بن چکا ہے‘ معروف صحافی

سعودیہ نے پاکستان سے کہا تھا ایران کے ساتھ پائپ لائن معاہدہ ختم کیا جائے‘ عارف حمید بھٹی
پچھلے کچھ دونوں میں سعودیہ میں ایک اہم واقعہ ہوااس کے بعد وہاں کے حالات بدل گئے ہی‘گفتگو
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان اب سعودی عرب کی ضرورت بن چکا ہے۔تفصیلات کے مطابق معروف صحافی عارف حمید بھٹی کا وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب پر گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان کی جب پہلے سعودی حکام سے ملاقات ہوئی تھی اس وقت سعودیہ میں حالات کچھ اور تھے۔تب انہوں نے پاکستان کی مالی مدد کرنے سے انکار کر دیا تھا۔میری اطلاعات کے مطابق سعودیہ نے پاکستان سے کہا تھا کہ ایران کے ساتھ جو پائپ لائن معاہدہ ہے کیا گیا ہے اسے ختم کیا جائے۔لیکن پچھلے کچھ دونوں میں سعودی عرب میں ایک اہم واقعہ ہوااس کے بعد اب سعودی عرب کے حالات بدل گئے ہیں اور اب پاکستان سعودی عرب کی ضرورت بن گیا ہے۔بس دیکھنا یہ ہے کہ وزیراعظم عمران خان وہاں جا کر اپنا کیس کیسے پیش کرتے ہیں۔بدقسمتی سے ہم نے آئی ایم ایف کو ایک مذاق بنا لیا ہے۔قرضہ لینا بری بات نہیں ہے۔بلکہ قرضہ لے کر اسے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے استعمال کرنا چاہیے۔عمران خان کو اب ماضی کا رونا رونے کی بجائے کچھ اچھی پالیسیاں بنانی چاہئے۔عمران خان کو بغیر انتظار کیے آئی ایم ایف کے پاس جانا چاہئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں