ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شاہی جوڑے کا دورۂ پاکستان: شہزادی کیٹ کے کپڑے کس نے ڈیزائن کیے

14 اکتوبر کی رات برطانوی شاہی جوڑا پانچ روزہ دورے پر پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد پہنچا تو شہزادی کیٹ ہلکے نیلے رنگ کا لباس پہنے ہوئے تھیں۔ سوشل میڈیا صارفین نے ان کے لباس کو لیڈی ڈیانا کے لباس سے تشبیہ دی اور انکی کپڑوں کی سادگی کی تعریف کی۔ اب تک کے دورے میں شہزادی کیٹ پاکستانی لباس (شلوار قمیض) پہنے ہی دکھائی دی ہیں۔

بی بی سی نے شہزادی کیٹ کے لیے ڈیزائن کردہ ملبوسات کی ایک ڈیزائنر سے خصوصی گفتگو کی جس سے یہ معلوم ہوا کہ دورہ پاکستان کے موقع پر شہزادی کیٹ ایک سے زائد ڈیزائنروں کے بنائے ہوئے کپڑے پہن رہی ہیں۔

ملیے کیٹ مڈلٹن کے لباس میں ’پاکستانیت‘ بھرنے والی ڈیزائنر سے

پاکستان کے شہر کراچی کی ڈیزائنر ماہین خان نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا ’مجھے فخر ہے کہ میں نے بہت سی جانی پہچانی ہستیوں کے لیے کپڑے ڈیزائن کیے ہیں۔ اور آج شہزادی کیٹ نے بھی میرا ڈیزائن کردہ سوٹ پہنا ہے‘۔

ماہین کا کہنا تھا کہ ’میں نے بینظیر بھٹو کی سبز قمیض اور سفید دوپٹہ بنایا تھا جو آج بھی لندن کے میوزیم میڈم ٹوساڈز میں ان کے مجسمے نے پہن رکھا ہے۔ اسکے علاوہ میں نے جمائما سے لے کر بیگم آغا خان کے لیے بھی بہت کپڑے بنائے۔ انکا کہنا تھا میں اپنا کام شوق سے کرتی ہوں۔ شہزادی کیٹ کے لیے کپڑے ڈیزائن کر کے مجھے بے حد خوشی ہوئی ہے۔ پاکستان کے دورے پر شہزادی کیٹ بہت سے ڈیزائنروں کے بنائے ہوئے لباس پہنیں گی۔

ماہین نے کہا کہ ’جہاں تک شہزادی کیٹ کے لیے میرے کپڑوں کی بات ہے، میں نے کپڑے بناتے ہوئے کوئی خاص خیال یا رنگ ذہن میں نہیں رکھا اور نا ہی میں نے شہزادی ڈیانا کے کپڑوں کو دیکھا۔ میرے خیال میں شہزادی کیٹ کے کپڑوں کے رنگ شہزادی ڈیانا کے کپڑوں سے ملنا محض ایک اتفاق ہے‘۔

شہزادی کیٹ اور ولیم وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ

عمران خان کی جانب سے دیے جانے والے عشاعیہ میں شہزادی کیٹ نے سبز رنگ کی قمیز پہنی جو Catherine Walker نے بنائی ہے

تاہم ۔ شہزادی کیٹ کو دیکھتے ہوئے میں نے سوچا کہ ان کے سنہری بال ہیں تو نیلا رنگ لازمی کپڑوں میں ہونا چاہیے کیونکہ سنہرے بالوں کے ساتھ خاص نیلا رنگ بہت جچتا ہے، بس میں نے اتنا ہی سوچا کہ کپڑے ایسے ہونے چاہیئیں جو ان کو پہنے ہوئے خوبصورت لگیں اور ہماری پاکستانی ثقافت کی جھلک ان میں نمایاں ہو۔

ماہین نے یہ بھی بتایا کہ شہزادی کیٹ نے پاکستان پہنچنے پر کیتھرین واکر کا بنایا ہوا ہلکے نیلے رنگ کا لباس پہنا تھا اور وہ شہزادی کیٹ کی ایک پسندیدہ ڈیزائنر ہیں۔ جبکہ آج صبح اسلام آباد میں شاہی جوڑے کے دورہ سکول کے موقع پر شہزادی کیٹ نے گہرے نیلے رنگ کا سوٹ پہنا جو میں نے ڈیزائن کیا۔

ماہین

ماہین کہتی ہیں کہ انہوں نے شہزادی کی شخیت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ان کا لباس ڈیزائن کیا ہے

ماہین نے مزید بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے دیے جانے والے عشاعیہ میں شہزادی کیٹ نے سبز رنگ کی قمیز پہنی جو Catherine Walker نے بنائی جبکہ سفید رنگ کا پاجامہ میرا ڈیزائین کیا ہوا ہے اور دوپٹہ شہزادی نے ست رنگی کا استعمال کیا ہے۔ اس طرح شہزادی کیٹ اپنے لباس کو خود اسٹائل کرتی ہیں۔

ماہین کا کہنا ہے کہ میرے لیے یہ فخر اور خوشی کی بات ہے کہ جو لباس میں نے شہزادی کیٹ کو بنا کر دیے وہ انہوں نے پہنے۔ ماہین نے بتایا کہ شہزادی کیٹ کے لباس میں نے ان کی سادگی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے بنائے۔

کیٹ اور شہزادہ ولیم

پاکشتان میں شہزادی کیٹ کے لباس بےحد پسند کیے جا رہے ہیں

وہ کہتی ہیں میں اپنے ڈیزائن کیے ہوئے دوپٹوں میں عموماً دو رنگ شامل کرتی ہوں، تو میرے ذہن میں یہ تھا کہ شہزادی کیٹ کو بھی ایسے دوپٹے پسند آئیں گے۔ اس لیے میں نے ان کے لیے بھی ایسے ہی دوپٹے بنائے ہیں‘۔ کیٹ کے لیے بنائے گئے ملبوسات میں مختلف اقسام کا کپڑا استعمال کیا ہے جس میں شفون اور را سلک شامل ہیں۔ ماہین نے کہا کہ مجھے اندازہ تھا کہ شہزادی کیٹ کو سادہ, کلاسک اور خوبصورت لباس پہننا اچھا لگتا ہے۔

بی بی سی کی نامہ نگار کے سوال پر ماہین نے بتایا کہ ’لندن میں ایک شاپ ہے جہاں میرے ڈیزائن کیے ہوئے کپڑے موجود ہیں۔ برطانوی شاہی خاندان کے نمائندے وہاں گئے اور وہاں سے میرے کپڑے اٹھائے اور پھر مجھ سے رابطہ کیا۔ جبکہ صبح جو گہرے نیلے رنگ کا لباس شہزادی کیٹ نے پہنا اس کے بہت سارے آرڈر مل چکے ہیں۔ میری ٹیم نئے آرڈر پر کام کر رہی ہے‘۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں