ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فواد چوہدری کے نوکریوں سے متعلق بیان پر وزیراعظم کا ردعمل بھی سامنے آگیا

 اسلام آباد: وزیراعظم کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے نوکریوں سے متعلق بیان کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کی کورکمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، اجلاس میں جہاں وزیراعظم کے مصالحتی مشن، آزادی مارچ، حکومتی کارکردگی اور دیگر اہم سیاسی امور پر بات ہوئی تو وہیں فواد چوہدری کے نوکریوں سے متعلق بیان کا بھی تذکرہ ہوا۔

وزیراعظم نےفواد چوہدری کو مخاطب کرتے ہوئے  کہا کہ سعودی عرب کے دورے میں آپ کے بیان کے متعلق معلوم ہوا، جواب میں  وفاقی وزیر نے اپنی وضاحت میں کہا کہ میرے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا جس پر وزیراعظم نے ردعمل دیا کہ  ہمیں مایوسی کی باتیں نہیں کرنی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: 400 محکمے بند کررہے ہیں لوگ نوکریوں کیلیے حکومت کی طرف نہ دیکھیں، فواد چوہدری

دوران اجلاس وزیراعظم حکومتی ترجمانوں کی کارکردگی سے بھی ناخوش نظر آئے  ، صحیح ترجمانی نہ ہونے پر وزیراعظم نے کہا کہ ہمارا موقف میڈیا پر درست انداز میں پیش نہیں ہورہا جس  کے بعد  کور کمیٹی نے حکومتی موقف بھرپور انداز میں پیش کرنے کیلئے مختلف تجاویز پیش کیں۔

آزادی مارچ کے حوالے سے وزیراعظم نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے مارچ کو ذیادہ اہمیت نہ دی جائے،آزادی مارچ کے متعلق کمیٹی قائم کردی،وہی معلامات دیکھے گی ہمیں دھرنے پر گفتگو سے وقت ضائع نہیں کرناچاہتے۔

کور کمیٹی نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں فوری بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ بھی کیا جب کہ وزیراعظم عمران خان نے شرکا کو سعودی عرب، ایران اور چین کے دوروں پر اعتماد میں بھی لیا۔

اسے بھی پڑھیں: حکومت کا مولانا فضل الرحمان سے مذاکرات کے لیے کمیٹی بنانے کا فیصلہ

واضح رہے کہ حکومت نے مولانا فضل الرحمان سے مذاکرات کے لیے کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس کی سربراہی وزیردفاع پرویز خٹک کے سپرد کی گئی ہے۔ کمیٹی کواپوزیشن سے اس کے مطالبات پر مذاکرات کا مینڈیٹ دیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں