سمندری طوفان ’’ماہا‘‘ ختم، ’’بلبل‘‘ کی بازگشت زور پکڑ گئی

خلیج بنگال میں بننے والا ہوا کا کم دبائو ایک نئے طوفان میں تبدیل ہو رہا ہے، محکمہ موسمیات
پاکستان کا تجویز کردہ نام ’’بلبل‘‘ کا رخ مشرقی بھارت اور بنگلہ دیش کی جانب ہوگا، ماہرین
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سمندری طوفان ’’ماہا‘‘ کی شدت میں کمی آگئی ہے تاہم بحیرہ عرب میں ایک اور طوفان ’’بلبل‘‘ کی بازگشت سنادی گئی ہے جو شدت اختیار کرتا جارہا ہے۔ ماہرین موسمیات کے مطابق سمندری طوفان ’’ماہا‘‘ بھارتی ریاست گجرات کے جنوب میں موجود ہے اور کمزور ہو کر ہوا کے کم دبائو میں تبدیل ہو گیا ہے جبکہ خلیج بنگال میں ایک اور طوفان کی نوید سنا دی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ خلیج بنگال میں بننے والا ہوا کا کم دبائو طوفان میں تبدیل ہو رہا ہے نئے طوفان کو ’’بلبل‘‘ کا نام دیا گیا ہے، ’’بلبل‘‘ کا نام محکمہ موسمیات پاکستان کا تجویز کردہ ہے اور اس کا رخ مشرقی بھارت اور بنگلادیش کی جانب ہوگا۔ ماہرین کی جانب سے سمندری طوفان بلبل سے بھارت کی ریاست مغربی بنگال کے متاثر ہونے کے امکانات ظاہر کیے گئے ہیں جس کے بعد بلبل جنوب مغربی بنگلادیش کی طرف بڑھے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں