عالمی مارکیٹ میں کمی کے باوجود پاکستان میں سونے کی قیمت بڑھ گئی

کراچی: ڈالر کی قدر گرنے اور عالمی مارکیٹ میں کمی کے باوجود ملک میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق جمعرات کے روز انٹربینک میں ڈالر5 پیسے مزید سستا ہوگیا اور ڈالر 4 ماہ کی کم سطح 155روپے 54 پیسے پر بند ہوا، جب کہ عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 3 ڈالر کی کمی ہوئی اور فی اونس سونا  1483 ڈالر پر آگیا۔

ڈالر کی قدر گرنے اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت گھٹنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ اور دس قیمت میں بالترتیب 100 روپے اور 85 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

قیمتوں میں اضافے کے بعد کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 87 ہزار 350 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت اضافے کے بعد 75 ہزار 888 روپے ہوگئی۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں