نواز اور مریم جلد لندن روانہ ہوجائیں گے

٭ سابق وزیراعظم کا بیرون ملک علاج ٭
ملک سے باہر جانے کیلئے حکومت سے تمام معاملات طے پاگئے
مریم علاج کے بعد وطن واپس آکر سیاست میں کردار ادا کریں گی
نواز، شہباز ملاقات میں استعفے کیلئے عمران خان پر دبائو جاری رکھنے پر اتفاق
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)نواز شریف کا اپنی رہائش گاہ جاتی امرا میں علاج معالجہ جاری ہے، سابق وزیراعظم کے پلیٹ لیٹس مزید کم ہوگئے، دوسری جانب اہل خانہ نے بیرون ملک علاج کے لیے نواز شریف کو رضامند کر لیاہے کچھ بااثر حلقوں کے کردار کے باعث سابق وزیراعظم نواز شریف اپنی صاحبزادی مریم نواز کے ہمراہ علاج کے لیے جلد لندن روانہ ہو جائیں گے، اس حوالے سے تمام معاملات طے پا گئے ہیں۔ مریم نواز بیرون ملک علاج کے بعد واپس اپنے ملک کی سیاست میں سرگرم کردار ادا کریں گی۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے جاتی امرا میں اپنے بڑے بھائی کی عیادت کی۔ شہباز شریف اور نواز شریف میں ہونے والی ملاقات میں عمران خان پر استعفیٰ دینے کے لیے دبائو جاری رکھنے پر اتفاق ہوگیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں