پاک فضائیہ کے شاہینوں کے سونمیانی میں فائر پاور مظاہرے

صدر مملکت مہمان خصوصی تھے، گورنر سندھ، جنرل زبیر محمود حیات و دیگر اعلیٰ افسران موجود تھے
فائر پاور مظاہرہ جنگی تیاری کیلئے ہماری کاوشوں کا تسلسل ہے، ایئر چیف مجاہد انور کا خطاب
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاک فضائیہ کے شاہینوں نے سونمیانی رینج پر فائر پاور مظاہرے کے دوران اپنے اہداف کو ٹھیک ٹھیک نشانہ بنایا۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان نے مہمان خصوصی کا استقبال کیا۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات کے علاوہ اعلیٰ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ایئر مارشل حسیب پراچہ، ڈپٹی چیف آف دی ایئر اسٹاف (آپریشنز) نے گزشتہ ماہ منعقد ہونے والے پاک فضائیہ کے انٹر اسکواڈرن آرمامنٹ مقابلوں اور فائر پاور مظاہرے کی اہمیت پر بریفنگ دی۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایئرچیف نے کہا ’’خطے میں بدلتی ہوئی صورتحال آپریشنل تیاریوں پر بھرپور توجہ کی متقاضی ہے آج کا فائر پاور مظاہرہ جنگی تیاری کے لیے ہماری کاوشوں کا تسلسل ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ پوری قوم پاک فضائیہ پر فخر اور ملکی دفاع کے بارے میں ان کی صلاحیتوں پر بھرپور اعتماد کرتی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں