ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی میں سبزی کی من مانی قیمتوں پر فروخت کوئی پوچھنے والا نہیں

10 روپے کلو والی پالک 60 روپے اور 50 روپے والی بھنڈی 140 روپے میں فروخت کی جارہی ہے
اندرون سندھ اور بلوچستان سے وافر مقدار میں سبزی آنے کے باوجود سبزی فروش شہریوں کو لوٹنے میں مصروف
کراچی(اسٹاف رپورٹر) نیو سبزی منڈی میں سبزی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود شہر قائد میں سبزی فروش من مانی قیمتوںپر فروخت کررہے ہیں‘ تفصیلات کے مطاعق شہر بھر میں سبزیاں بدستور مہنگے داموں فروخت ہورہی ہیں سبزی منڈی میں پالک کی قیمت 10 روپے جبکہ شہر بھر میں60 روپے سے کم فروخت نہیں ہورہی‘ شہر میں ٹماٹر140 سے160 روپے کلو فروخت ہورہا ہے۔ پیاز80 روپے کلو فرخت ہورہی ہے دیگر سبزیاں بھی اوسط 100 روپے کلو قیمت پر فروخت ہورہی ہیں جبکہ بھنڈی140 روپے کلو مٹر 120 روپے کلو تک فروخت کی جارہی ہے۔ ادھر سبزی منڈی مارکیٹ کمیٹی کے ترجمان سلیمان خواجہ کے مطابق منڈی میں سبزی کی سپلائی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے بیشتر سبزیوں کی قیمت کم ہوگئی ہے۔ منڈی میں گزشتہ روز ٹماٹر کے علاوہ دیگر تمام سبزیوں کی قیمتوں میں کمی کا رجحان ہے۔ جمعرات کو منڈی میں لوکی20 روپے کلو‘ ٹنڈے 35سے40 روپے کلو‘ بھنڈی50 روپے کلو‘ پھول گوبھی 27سے28 روپے کلو‘ بھنڈی50 روپے کلو جبکہ پالک 8 سے 10 روپے کلو فروخت ہوئی‘سبز مرچ80 روپے کلو اور میٹر100 سے110 کلو فروخت کی گئی پیاز کی قیمت منڈی کی سطح پر70 روپے کلو رہی لال آلو 25 روپے کلو جبکہ سفید آلو 18سے20 روپے کلو فروخت کیا گیا دھنیے کی گڈی کی قیمت 2روپے فی عدد وصول کی گئی دھنیا وافر مقدار میں ہونے کے باوجود بہت کم قیمت پر فروخت کیا جارہا ہے منڈی میں ٹماٹر کی قیمت بدستوربلند ہے اور ٹماٹرکی قیمت120 روپے کلو تک وصول کی گئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں