بشریٰ انصاری ایک مرتبہ پھر شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

لیجنڈ آرٹسٹ بشریٰ انصاری نے کچھ عرصہ قبل معروف ڈرامہ ڈائریکٹر اقبال حسین سے دوسری شادی کر لی۔

اقبال حسین

بشریٰ انصاری کی پہلی شادی معروف ڈائریکٹر اقبال انصاری سے انیس سو اٹھتر میں ہوئی جو تقریباً چالیس سال تک برقرار رہی۔ اقبال انصاری نے اپنے پروفیشنل کیرئر کا آغاز پاکستان ٹیلی ویژن سے انیس سو تہتر میں بطور ایسوسی ایٹ پروڈیوسر کیا۔ انکی پہلی کاوش پی ٹی وی کا ڈرامہ سیریل "آدھے چہرے” تھی۔ یہ سفر "میرا نام ہے محبت”، "بول میری مچھلی” سے ہوتا ہوا بہت سے کامیاب پروجیکٹس کے بعد بشریٰ انصاری کے ہی تحریر کیے ہوئے ڈرامے "راج ہنسنی” پر اختتام پذیر ہوا۔

اقبال انصاری

اقبال انصاری کی بشریٰ انصاری کو کیرئر کے آغاز سے ہی حد درجہ سپورٹ رہی۔ بشریٰ انصاری نے اداکاری، میزبانی، گلوکاری اور کامیڈی کے شعبوں میں اپنا لوہا منوایا۔ ففٹی ففٹی، آنگن ٹیڑھا، امرائو جان ادا، مہرالنسا، اُڈاری جیسے سپر ہٹ ڈرامے بشریٰ انصاری کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ کچھ عرصہ قبل بشریٰ انصاری اور اقبال انصاری میں علیحدگی ہوئی اور اسکے بعد انکے راستے ہمیشہ کیلیے جدا ہو گئے۔ اب تک بشریٰ انصاری زندگی کی تقریباً ساٹھ جبکہ اقبال انصاری تقریباً ستر بہاریں دیکھ چکے ہیں۔ اقبال انصاری اور بشریٰ انصاری کی دو بیٹیاں میرا اور نریمن ہیں۔

اقبال حسین
اقبال حسین اور اداکار عدنان صدیقی

اقبال انصاری سے راہیں جدا کر لینے کے بعد بشریٰ انصاری نے شوبز سے ہی منسلک ڈائریکٹر اور پروڈیوسر اقبال حسین کے ساتھ کچھ عرصہ قبل شادی کر لی۔ اقبال حسین کی عمر تقریباً پچاس سال ہے اور ان کے کریڈٹ پر گُھگھی جیسے بہترین ڈرامے ہیں جبکہ آجکل انکا ڈائریکٹ کیا ہوا ڈرامہ "دیوارِ شب” آن ایئر ہے۔ بشری انصاریٰ سے شادی کرنے سے پہلے اقبال حسین معروف اینکر پرسن/اداکارہ فرح سعدیہ کے شوہر رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں