آصف زرداری کا ضمانت حاصل کرنے کیلئے نواز شریف کے نقشِ قدم پر چلنے کا فیصلہ

بیماری کی بنیاد پر سابق صدر کی درخواست ضمانت تیار
نواز شریف کیس کا فیصلہ نظیر کے طور پر درخواست میں شامل کیا گیا ہے
ضمانت کی درخواست طبی بنیادوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی جائے گی
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری نے ضمانت حاصل کرنے کیلئے سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے نقشِ قدم پر چلنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بیماری کی بنیاد پر سابق صدر کی درخواستِ ضمانت تیار کر لی گئی ہے اور اس درخواست میں میں نواز شریف کیس کا فیصلہ نظیر کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔ ضمانت کی درخواست طبی بنیادوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی جائے گی۔سابق صدر کے وکلاء پیر کو ان سے ملاقات کریں گے اور اس درخواست کے حوالے سے بریفنگ دیں گے۔ واضح رہے کہ آج آصف علی زرداری کا طبی معائنہ کیا گیا جس کے بعد میڈیکل بورڈ نے انہیں مکمل آرام کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کسی بھی نقل و حرکت سے سختی سے منع کر دیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ پاکستان انسٹی ٹیوٹ ا?ف میڈیکل سائنسز (پمز) میں زیر علاج سابق صدر آصف علی زرداری کے میڈیکل بورڈ نے طبی معائنہ مکمل کر لیا ہے۔اسپتال ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری کی طبیعت میں بہتری نہیں آسکی ہے جبکہ سابق صدر کا بلڈ پریشر لیول بھی بہتر نہیں ہو سکا۔ سابق صدر کا شوگر لیول نارمل کرنے کے لیے انسولین میں اضافہ کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری کے دل کے بھی چند ٹیسٹ آج کیے جائیں گے۔ ان کی کمر اور گردن میں بھی درد برقرار ہے جس کے لیے ان کی خصوصی فزیوتھراپی کی جا رہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں