بلوچستان انٹرنیشنل اسکواش لیگ کے لیے وزیراعلیٰ کی ایک کروڑ روپے کی گرانٹ

کوئٹہ(جسارت نیوز) بلوچستان انٹرنیشنل اسکواش لیگ کیلئے وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے ایک کروڑ روپے کی گرانٹ ان ایڈ کی مد میں کمیٹی کے منتظمین کو جاری کرد ی، محکمہ اسپورٹس بلوچستان کے ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں باقاعدہ طور پر50,50لاکھ کے 2 ریلیز آرڈرز کے ذریعے ایک کروڑ روپے اسکواش منتظمین کو جاری کردیا گیا واضح رہے کہ وزیراعلی بلوچستان نے افتتاحی تقریب میں اعلان کیا تھا کہ حکومت کھیلوں کے فروغ کیلئے 60 ارب روپے کی لاگت سے ہر ضلع میں اسپورٹس کمپلیکس صوبائی حکومت خرچ کررہی ہے و دیگر کھیلوں کے آرگنائزرز اور کھلاڑیوں کو بھی بھرپور معاونت و تعاون فراہم کریگی۔وزیراعلی بلوچستان نے اپنے وعدے کی تکمیل کرتے ہوئے بلوچستان میں اسکواش جیسے غیر معروف کھیل کے لئے ایک کروڑ روپے کی خطیر رقم جاری کر دی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں