ڈیوڈ وارنر ٹیسٹ کرکٹ میں ٹرپل سنچری بنانے والوں میں شامل

سید پرویز قیصر
ڈیوڈ وارنر ٹیسٹ کرکٹ میں ٹرپل سنچری بنانے والوں میں شامل ہوگئے۔ انہوں نے پاکستان کے خلاف ایڈیلیڈ میں دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن418 گیندوں پر39 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے آئوٹ ہوئے بغیر335 رنز بناکر ایسا کیا۔
ہائیںہاتھ کے اس بلے باز کی یہ ٹرپل سنچری ٹیسٹ کرکٹ میں آسڑیلیا کے لئے 8ویں اور کل ملاکر31 ویں ہے۔ ابھی تک آسڑیلیا کے 7 اور کل27 بلے بازٹیسٹ کرکٹ میں تیں سو سے بڑی اننگز کھیل چکے ہیں۔
آسڑیلیا کے ڈان بریڈ مین، بھارت کے وریندر سہواگ اور ویسٹ انڈیز کے براین لارا اور کریس گیلٹیسٹ کرکٹ میں2,2 ٹرپل سنچریاں بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔
ٖڈیوڈ وارنر کا اسکور آسڑیلیا کے لئیٹیسٹ کرکٹ میں دوسرا سب سے بڑا اور کل ملاکر 10واں سب سے بڑا اسکور ہے۔ آسڑیلیا کے لئے سب سے بڑی اننگ کھیلنے کا ریکارڈ متھیو ہیڈن کے پاس ہے جنہوں نے زمبابوے کے خلاف پرتھ میں اکتوبر2003 میں622 منٹ میں437 گیندوں پر38چوکوں اور11 چھکوں کی مدد سے380 رنز بنائے تھے۔ تب یہٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ اسکور تھا ۔ اس وقت یہ دوسرا سب سے بڑا سکور ہے۔ ویسٹ انڈیز کے براین لارا نے انگلینڈ کے خلاف اپریل2004 میںسینٹ جونس میں778 منٹ میں582 گیندوں پر43 چوکوں اور 4چھکوں کی مدد سے آئوٹ ہوئے بغیر400 رنزبناکر متھیو ہیڈن سے اپنا عالمی ریکارڈ چھینا تھا۔
ڈیوڈ وارنر نے آسڑیلیا کی جانب سے پاکستان کے خلاف سب سے بڑا سکور بھی بنا یا۔ اس سے پہلے یہ ریکارڈ مارک ٹیلر کے پاس تھا جنہوں نے پشاور میں اکتوبر1998 میں720 منٹ میں564 گیندوں پر32 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے آئوٹ ہوئے بغیر 334 رنز بنائے تھے۔
پاکستان کے خلافٹیسٹ کرکٹ میں ابھی تک 4 کھلاڑیوں نے ٹرپل سنچریاں اسکور کی ہیں۔ ایسا کرنے والے پہلے کھلاڑی ویسٹ انڈیز کے گیری سوبرز تھے جنہوں نے کنگسٹن میں فروری 1958 میں614 منٹ میں38 چوکوں کی مدد سے آئوٹ ہوئے بغیر365 رنز بنائے تھے جو تب ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے بڑا انفرادی اسکور تھا۔ اب یہ5 واں سب سے بڑا انفرادی اسکور ہے۔
بھارت کے وریندر سہواگ نے ملتان میں مارچ2004 میں531 منٹ میں375گیندوں پر39 چوکوں اور6 چھکوں کی مدد سے309 رنز بنائے تھے۔ یہ بھارت کے لئیٹیسٹ کرکٹ میں پہلی ٹرپل سنچری بھی تھی۔
ڈیوڈ وارنر سے پہلے پاکستان کے اظہر علی دن اور رات کے ٹیسٹ میں ٹرپل سنچری بنانے والے واحد بلے باز تھے۔ انہوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دپئی میں اکتوبر2016 میں658 منٹ میں469 گیندوں پر23 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے آئوٹ ہوئے ؓبغیر302 رنز بنائے تھے۔
ایڈیلیڈ اوول پر ڈیوڈ وارنر سے پہلے کوئی بھی بلے باز ٹرپل سنچری بنانے میں کامیاب نہیں رہا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں