ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کھیل نوجوانوں کی نشوونما میں اہم کردار اداکرتاہے

لاہور(جسارت نیوز )انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز موٹروے پولیس اللہ ڈنو خواجہ نے کہا ہے کہ کھیلوں کی سرگرمیاں انسانی زندگی کی ترقی اور نشوو نما میں مثبت کردار ادا کرتی ہیں ، ایک صحت مند دماغ ایک صحت مند جسم میں ہی پایا جاتا ہے ، کھیلیں انسانی سوچ کے درست سمت کے تعین میں اہم کردار ادا کرتی ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوںنے موٹروے پولیس کے نویں سالانہ ا سپورٹس فیسٹیول کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کا انعقاد ٹریننگ کالج شیخوپورہ میں کیا گیا، اس موقع پرایڈیشنل آئی جی خالد محمود، ایڈیشنل آئی جی نارتھ عباس ملک، کمانڈنٹ ٹریننگ کالج ڈی آئی جی محبوب اسلم اور موٹروے پولیس کے دیگر سنیئر افسران بھی موجود تھے،ہفتہ جاری رہنے والے اس ا سپورٹس فیسٹیول میں نارتھ، سنٹرل، سائوتھ، موٹرویز، ایم 4 زون ، ویسٹ زون اور ٹریننگ کالج کی ٹیموں کے600 کھلاڑیوں نے کرکٹ، فٹبال، والی بال، باسکٹ بال، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس ، لان ٹینس، شوٹنگ، رسہ کشی اور ایتھلیٹکس کے 24 گیم ایوینٹس میں شرکت کی،اس اسپورٹس فیسٹیول میں ٹریننگ کالج نے 11 گولڈ میڈل جیت کر بیسٹ زون کا ٹائٹل اپنے نام کیا، اختتامی تقریب میں سابقہ فیسٹیول کی رسہ کشی کی فاتح سنٹرل زون کی ٹیم اور ٹریننگ کالج کی ٹیم کے مابین دلچسپ مقابلہ ہوا جس کو ٹریننگ کالج نے 2-0 جیت لیا، اختتامی تقریب میں ہونیوالے مرد و خواتین کے 100 اور 400 میٹر کی ریس بھی ٹریننگ کالج نے جیت لی، 9ویں ا سپورٹس فیسٹیول کی اختتامی تقریب کی خاص بات موٹروے پولیس کے افسران ڈی آئی جیز اور ایس ایس پیز کے درمیان ہونیوالی 100 میٹر اور 50 میٹر کی دوڑ تھی،50 میٹر کی دوڑ کے فاتح نارتھ زون کے عالم شنواریجبکہ 100 میٹر کی دوڑ کے فاتح سیکٹر کمانڈر گوادر حسنات رائو رہے، آئی جی موٹروے پولیس اللہ ڈنو خواجہ نے مزید کہا کہ موٹروے پولیس اپنی ایمانداری، خوش اخلاقی اور بر وقت مدد کے زریں اصولوں کی وجہ سے پوری دنیا میں اپنی پہچان رکھتی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں