ایڈیلیڈ ٹیسٹ، آسٹریلوی بلے بازوں نے پاکستانی بولرز کے چھکے چھڑا دیئے

دوسرے روز پہلے سیشن میں آسٹریلیا نے 2 وکٹ پر 455 رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا، ڈیوڈ وارنر 249 رنز پر ناٹ آئوٹ
پاکستانی بولرز کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہ ہوسکے، شاہین آفریدی کی 2 وکٹیں، موسیٰ جوہر دکھانے میں ناکام
ایڈیلیڈ (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان گلابی ( پنک) گیند سے کھیلے جانے والے ٹیسٹ کے دوسرے روز بھی مہمان ٹیم کی بلے بازی جاری ہے۔ پہلے سیشن میں کینگروز نے2 وکٹ کے نقصان پر455 رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا ہے۔ڈیوڈ وارنر 249 رنز اوراسمتھ 26رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا نے ٹیسٹ کے دوسرے روز 302 رنز سے کھیل کا آغاز کیا اور اس کا ایک کھلاڑی آؤٹ ہوا تھا جب کہ لیبوشین اور ڈیوڈوارنر پیچ پر موجود تھے۔آسٹریلیا کی دوسری وکٹ 369رنز پر گری جب شاہین آفریدی نے لیبوشین کو 162 کے انفرادی اسکور پر پویلین کی راہ دکھائی۔ ڈیوڈوارنر نے پاکستان کے خلاف اپنی ڈبل سنچری مکمل کرلی ۔وارنر نے260 گیندوں پر26 چوکوں کی مدد سے ڈبل سنچری اسکور کی۔ ایڈیلیڈ اومیں کھیلے جا رہے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو پاکستان کو پہلی کامیابی صرف 8 کے مجموعی سکور پر اس وقت مل گئی جب جو برنز صرف 4 رنز بنا کر شاہین آفریدی کی گیند پر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔اس کے بعد ڈیوڈ وارنر اور مارنوس لیبوشن کریز پر ڈٹ گئے اور دونوں نے عمدہ بلے بازی کرتے ہوئے دوسری وکٹ کی شراکت میں 288 رنز جوڑ کر اپنی ٹیم کی پوزیشن مضبوط کر دی ہے۔ پاکستان کی جانب سے کوئی بھی بالرز خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہ ہو سکا اور شاہین شاہ آفریدی نے ہی 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ڈیبیو کرنے والے محمد موسیٰ بھی اپنے جوہر دکھانے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں