کپتان اظہر علی دورہ آسٹریلیا میں برے طرح ناکام

قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی دورہ آسٹریلیا میں برے طرح ناکام رہے،کپتان 2ٹیسٹ میچوں کی 4اننگز میں صرف62رنز ہی بنا سکے۔

برسبین میں بطور اوپنر ناکام رہنے کے بعد ایڈیلیڈ میں تیسرے نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے بھی اظہر علی ڈبل فیگر تک رسائی نہ پا سکے اور پہلی اننگز میں9دوسری اننگز میں بھی9رنز پر پویلین لوٹ گئے۔برسبین ٹیسٹ میں بھی کپتان ناکام رہے۔

اظہر علی کی بیٹنگ مسلسل زوال پذیر ہونے کے باوجود انھیں قومی ٹیسٹ ٹیم کاکپتان بنا دیا گیا ہے،گذشتہ 2سال کے دوران انھوں نے24اننگز میں 24.70کی اوسط سے صرف 593رنز ہی بنائے ہیں،ان میں سے 12بار اننگز 10سے آگے نہیں بڑھ پائی،مجموعی طور پر 15بار وہ15سے زائد اسکور نہیں کرسکے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں