ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مصالحہ جات اوربھارت سے درآمدی اشیا100 فیصد مہنگی

اسلام آباد: بھارت کے ساتھ تجارت پر عائد پابندی کی وجہ سے مصالحہ جات سمیت دیگر درآمدی اشیاکی قیمتوں میں 100 فیصد سے زائد اضافہ ہوگیا۔

مصالحہ جات سمیت دیگر درآمدی اشیاکی قیمتوں میں 100 فیصد سے زائد اضافہ ہوگیا، سب سے زیادہ اضافہ پھول مکھانے کی قیمتوں میں ہوا ہے جو 1400 سے بڑھ کر 7000 روپے کلوگرام ہوگئیں،مارکیٹ میں معمول کی کوالٹی کی سبز الائچی 2 ہزار روپے فی کلو گرام تھی جو بڑھ کر پانچ ہزار روپے فی کلو گرام ہوگئی۔

اچھی اور نمبر ون کوالٹی کی سبز الائچی4 ہزار روپے فی کلو گرام سے بڑھ کر 8 ہزار، اسی طرح معمول کی کولٹی کی حامل دار چینی کی قیمت 400روپے سے بڑھ کر 1100 روپے فی کلوگرام اور اچھی کوالٹی کی دارچینی کی قیمت 480 روپے سے بڑھ کر 1200 روپے فی کلوگرام ہوگئی ہے،اس کے علاوہ بھی ناریل،پان،چھالیہ سمیت پنسار میں استعمال ہونیوالی بہت سی جڑی بوٹیوں کی قیمتوں میں بھی بے پناہ اضافہ ہوگیا ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں