دنیا بھر میں کراچی سب سے زیادہ آلودگی والا شہر بن گیا

سمندر میں سیوریج کی آلودگی ہو یا شہر میں گندگی کی وجہ سے فضائی آلودگی اس میں ہم سب سے آگے ہیں، میئر کراچی
آلودگی کے مسئلے پر قابو نہ پایا گیا تو سنگین نقصان ہوگا، شہر سے تجاوزات کا خاتمہ بھی ضروری ہے، ہل پارک میں میڈیا سے گفتگو
کراچی( اسٹاف رپورٹر ) مئیر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں اس وقت کراچی سب سے زیادہ آلودگی والا شہر ہے خواہ وہ سمندر میں سیوریج کی آلودگی ہو یا شہر میں گندگی کی وجہ سے فضائی آلودگی اس میں ہم سب سے آگے ہیں،اس پر اگر قابو نہ پایا تو بہت زیادہ نقصانات ہوں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو کڈنی ہل پارک میں قطر کے ڈپٹی قونصل جنرل ناصر حامد ایچ۔ایچ الخلیفی کے ہمراہ پودا لگانے کے بعد پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کراچی کے ممبران اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹر سیف الرحمٰن اور پی ایم اے کے عہدیدار بھی موجود تھے،مئیرنے کہا کہ بلدیہ عظمی کراچی اپنے وسائل میں کوشش کر رہی ہے کہ شہر میں زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جائیں اور پار ک تعمیر ہوں کڈنی ہل،احمد علی پارک 1962 میں بلدیہ کراچی کے حوالے ہوا تھا مگر تجاوزات کی وجہ سے یہاں پارک تعمیر نہیں ہوا حالانکہ یہ بہت ضروری تھا،سپریم کورٹ کے حکم پر یہاں اتنی پرانی تجاوزات ختم ہوئیں اور اب یہ پارک تعمیر ہو رہاہے،یہ سلسلہ چلتا رہا تو 5 سال بعد یہ بہت بڑا جنگل ہو گا جو ہمارے بچوں کے لئے بہت خوبصورت جگہ ہو گی کوشش کر رہے ہیں کہ شہری اس عمل میں شامل ہوں،فیصل ایدھی نے کہا کہ ہمارے پاس 5 ہزار درخت پڑے ہوئے ہیں فروری میں ہم یہاں یہ درخت لگائیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں