ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن ملازمت سے مستعفی

اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل بشیر میمن نے احتجاجاً ملازمت سے استعفا دے دیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بشیر میمن نے استعفا سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو بھجوا دیا جس میں کہا گیا ہے کہ سرکاری افسر کو ریٹائرمنٹ کے نزدیک پوسٹنگ نہ دینا آداب کی خلاف ورزی ہے، ریٹائرمنٹ سے چند روز قبل تبادلہ کرنے کا مطلب حکومت مجھ سے خوش نہیں، لہٰذا حکومتی فیصلے کے پیش نظر میں ملازمت سے استعفا دیتا ہوں۔

رپورٹ کے مطابق بشیر میمن حکومت سے کچھ معاملات پر اختلافات کی وجہ سے چھٹی پر چلے گئے تھے جب کہ ان پر حزب اختلاف کے رہنماؤں پر مقدمات بنانے کے لیے دباؤ تھا تاہم بشیر میمن نے سیاسی دباؤ قبول کرنے سے انکار کر دیاتھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بشیر میمن 28ستمبر سے چھٹی پر تھے جسے بڑھاتے رہے تاہم گزشتہ پیر کو چھٹی ختم ہونے پر بشیرمیمن نے عہدے کا چارج سنبھال لیاتھا جب کہ بشیر میمن اپنے پنشن کاغذات کی تیاری کے لیے آخری 10 دن ڈیوٹی پر آئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں