بہترین کارکردگی پر ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹ کے ججوں کو تعریفی اسناد

کوٹری (نمائندہ جسارت) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جامشورو کی جانب سے بہترین کارکردگی پر ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹ کے جج صاحبان ڈی سی جامشورو ضلعی ہیلتھ آفیسر ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر ڈسٹرکٹ اٹارنی جنرل سمیت دیگر افسران کو تعریفی اسناد دی گئیں۔ اس حوالے سے ایک تقریب ڈسٹرکٹ جوڈیشل کمپلیکس جامشورو ایٹ کوٹری میں منعقد ہوئی جس میں ڈسٹرکٹ سیشن جج جامشورو منو مل کی جانب سے ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹ کے جج صاحبان نوشاد احمد مغل، رحمت اللہ مورو، ڈپٹی کمشنر جامشورو کیپٹن (ر) فرید الدین مصطفی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر جامشورو مشتاق سولنگی، پبلک پراسیکیوٹر راشد شیخ، ڈسٹرکٹ اٹارنی جنرل انور جوکھیو سمیت ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹ کے عدالتی عملے کو بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر تعریفی اسناد دی گئیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ سیشن جج جامشورو منو مل نے کہا کہ بروقت عدالتی فیصلوں سے انصاف کی فراہمی میں مدد ملتی ہے آئندہ بھی بروقت فیصلوں سے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ سیشن کے لیے مزید محنت ولگن کے ساتھ کام کرنا ہوگا تاکہ مقررہ وقت پر کیسوں کو نمٹایا جاسکے۔ انہوں نے ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹ کے جج صاحبان اور اسٹاف کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں