چاروں صوبوں کی ثقافت کو پُرجوش اندازمیں سراہتے ہیں، جندل عباس

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) اسٹوڈنٹس فیڈریشن پاک سر زمین پارٹی حیدر آباد کے صدر انجینئر جندل عباس و دیگر اراکین نے پاکستان ہائوس لطیف آباد سے اپنے ایک مشترکہ بیان میں سندھ ثقافتی دن کی مبارکباد دیتے کہا کہ جو اقوام اپنی ثقافت اپنی تہذیب کو بھول جاتی ہیں۔ وہ پسماندگی کا شکار ہوجاتی ہیں ہم خوش قسمت ہیں کہ پانچ ہزار سال پرانی ثقافت رکھنے والی سرزمین اور سب سے بڑھ کر باب السلام کا لقب پانے والی زمین سندھ کے وارث ہیں۔ ہم پاکستان کے چاروں صوبوں کی ثقافت کو پُرجوش اندازمیں سراہتے ہیں، کسی بھی صوبے کی ثقافت کو منانے کا مقصد بھائی چارہ، امن اور محبتیں بانٹنا ہے، ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونے کا مقصد یکجہتی پیدا کرنا ہے اور اس بھائی چارے کا سہرا پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے بعد چیئرمین سید مصطفی کمال و انیس قائم خانی اور پاک سرزمین پارٹی کے سر سجتا ہے۔ اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات پی ایس ایس ایف حیدر آباد ڈویژن سید عبدالوہاب شاہ نے کہا کہ سندھ میں رہنے والا ہر شخص سندھی ہے، ہم اللہ سے دُعا گو ہیں کہ پاکستان کے سائے تلے ہم سب کی حفاظت فرما، ملک پاکستان کے سرحدوں کی حفاظت فرما ہمیشہ سندھ و پاکستان سلامت رہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں