اداکارہ میرا کو شیخ رشید کے ساتھ تصویر شیئر کرنا مہنگا پڑگیا

کراچی: پاکستانی اسکینڈل کوئین اداکارہ میرا کو وزیرریلوے شیخ رشید کے ساتھ تصویر شیئر مہنگا پڑگیا۔

گزشتہ روز اداکارہ میرا نے شیخ رشید کے ساتھ اپنی ایک پرانی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی۔ تصویر میں میرا اور شیخ رشید مسکراتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ میرا نے تصویر کے حوالے سے کوئی پیغام نہیں دیا کہ شیخ رشید کے ساتھ ان کی یہ تصویر کب کی ہے اور کس موقع پر لی گئی تھی اور ان کا یہ تصویر شیئر کرنے کا مقصد کیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: شیخ رشید میرے بہنوئی ہیں، حریم شاہ

تاہم میرا کی جانب سے شیئر کی جانے والی اس تصویر پر سوشل میڈیا صارفین ان پر شدید تنقید کرتے ہوئے ان کا موازنہ ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ سے کرر ہے ہیں۔ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ میرا نے یہ تصویر جان بوجھ کر شیئر کی ہے۔ ایک اور صارف نے میرا کو ان کے دماغ کا علاج کرانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا آپ پاگل تو نہیں ہوگئی ہیں ۔ کسی سستے اسپتال سے اپنا دماغ سیٹ کروائیں امید ہے فائدہ ضرور ہوگا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ’’عالمہ سے ٹک ٹاک اسٹارتک‘‘ حریم شاہ کے والد کی متنازع ویڈیوزپرمعافی

ہزار جمیل نامی صارف نے میرا سے سوال پوچھتے ہوئے کہا کیا آپ حریم شاہ بننا چاہتی ہیں؟ جب کہ ایک اور صارف نے کہا اچھا تو یہ حریم شاہ کی کزن ہے۔

واضح رہے کہ پچھلے کچھ دنوں سے ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ اورشیخ رشید کے درمیان لائیوکال کی ویڈیو نے پاکستانی سیاست میں ہنگامہ مچایا ہوا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں