ہمایوں سعید کے ساتھ شادی کی تصویر شیئر کرنے پر میرا ایک بار پھر تنقید کا شکار

 کراچی: اداکار ہمایوں سعید کے ساتھ شادی کی تصویر شیئر کرنے پر اداکارہ میرا سوشل میڈیا پر مذاق کا نشانہ بن گئیں۔

اداکارہ میرا نے انسٹا گرام پر ہمایوں سعید کے ساتھ شادی کی تصویر شیئر کردی جس میں دونوں اداکار شادی کا لباس زیب تن کیے بیٹھے ہیں۔ یہ تصویر حقیقی شادی کی نہیں بلکہ ڈرامے کی تصویر ہے جس کے کیپشن میں اداکارہ نے اپنے مداحوں سے پوچھا ہے کہ یہ کس ڈرامے کی تصویر ہے ؟۔

میرا کی جانب سے ان دنوں ماضی کی تصاویر شیئر کرنے کا عمل جاری ہے اور شیخ رشید کے بعد اب ہمایوں سعید کے ساتھ تصویر شیئر کرنے پر اداکارہ کو ایک بار پھر مذاق کا نشانہ بننا پڑرہا ہے۔

شہری شازیہ عامر نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ میرا کی شادی کرنے کی یہ عمر تھی۔

صائمہ عثمان نےکہا کہ لگتا ہے آپ ہوش میں نہیں ہیں۔

ارجو بلوچ نامی خاتون نے میرا سے درخواست کی کہ ہمایوں کی خاطر اس تصویر کو ہٹا دیں۔

شہری معاذ نے اداکارہ میرا کو ہمایوں  سعید سے شادی کرنے کا مشورہ بھی دے ڈالا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں