ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گھی اور تیل کی قیمتیں بڑھنے کنفکشنری کی صنعت بھی متاثر

مصنوعی مہنگائی پر حکومتی بے حسی عوامی مسائل میں اضافے کا سبب بن رہی ہے، جاوید حاجی عبداللہ
کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان میں بڑھتی مہنگائی عوام کے لیے عذاب بن گئی، خوردنی تیل اور گھی کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کر دیا گیا جس سے کنفیکشنری کی صنعت بھی مشکلات میں مبتلا ہوگئی۔ حکومت کی ناقص پالیسیوں سے عوام اور تاجروں پر مہنگائی کے وار پر وار ہو رہے ہیں کاروبار چلانا مشکل ہوتا جارہا ہے۔ آل پاکستان کنفیکشنری ایسوسی ایشن کے چیئرمین جاوید حاجی عبداللہ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کنفیکشنری کی صنعت بھی تباہی کی طرف جارہی ہے، خوردنی تیل اور گھی کی قیمتوں میں اضافہ ہونے سے اشیا کی قیمتیں بھی بڑھ رہی ہیں اور وہ غریب عوام کی قوت خرید سے باہر ہوتی جارہی ہیں۔ جاوید حاجی عبداللہ نے کہاکہ مصنوعی مہنگائی پر حکومتی بے حسی عوامی مسائل میں اضافے کا باعث بن رہی ہے۔ بے روزگاری اور مہنگائی سے عوام پہلے ہی تنگ ہیں مزید تنگ نہ کیا جائے۔ حکومت عوام کے مسائل حل نہیں کرسکتی تو ان کے لیے مشکلات بھی کھڑی نہ کرے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں