عراق میں امریکی البلدائربیس پر راکٹ حملے، 4فوجی زخمی

بغداد (مانیٹرنگ ڈیسک) عراق کے شہر بغداد میں واقع البلدائر بیس پر راکٹوں کے حملوں میں 4 مقامی فوجی زخمی ہوگئے۔واضح رہے کہ بغداد کے شمال میں واقع ایئر بیس پر امریکی فوجیوں کے ٹھکانے ہیں۔خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق عراق کی عسکری قیادت نے 4 مقامی فوجی زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔عراقی فوج کے بیان کے مطابق کاتیوشا نوعیت کے 8 راکٹ البلد ائربیس سے ٹکرائے جس میں 2 عراقی افسر اور 2 ائرمین زخمی ہوگئے۔خیال رہے کاتیوشا راکٹ لانچر ایک وقت میں متعدد راکٹ فائر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔البلد عراق کے ایف 16 طیاروں کا مرکزی ہوائی اڈہ ہے جسے عراق نے اپنی فضائی صلاحیتوں کو اپ گریڈ کرنے کے لیے امریکا سے خریدا تھا۔فوجی ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ اس اڈے پر امریکی فضائیہ کے چھوٹے دستوں کے ساتھ امریکی ٹھیکیدار بھی موجود تھے تاہم گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران امریکا اور ایران کے مابین کشیدگی کے بعد اکثریت کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا۔ذرائع نے مزید کہا البلاد ائربیس پر صرف 15 امریکی فوجی اور ایک طیارہ موجود ہے۔تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکتا کہ حملے کس نے کیے اور اس کا مقصد کیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں